Monday January 20, 2025

میڈ یا پر خبر سامنے آنے کے بعد شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوہسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا

کراچی: میڈ یا پر خبر سامنے آنے کے بعد شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ ر خ جتوئی کو ہسپتال سے دوربارہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ آج صبح میڈ یا پر خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ جتوئی جیل میں قید کاٹنے کی بجائے نجی ہسپتال میں شاہانہ زندگی گزار رہاہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ ر خ جتوئی سینٹرل جیل کی بجائے کراچی کے علاقے گزری میں واقع قمر الاسلام نامی نجی ہسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہاتھا ، نجی ہسپتال کو شاہ ر خ جتوئی کے اہل خانہ نے کرائے پر لے رکھاتھا ، شاہ ر خ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی بااثر شخصیت کا مبینہ ہاتھ ہے۔میڈ یا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد شاہ رخ جتوئی کو دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے دسمبر 2012 میں شاہ زیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

بڑے بڑے ممالک کی چھٹی ہو گئی!روس نے رُخ پاکستان کی طرف کر لیا، پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

پی ایس ایل 7 بھی خالی سٹیڈیمز میں کھیلے جانے کا امکان اومی کرون کے پھیلائو کے باعث صوبائی حکومتوں کا ایک بار پھر پابندیاں لگانے پر غور

وزیراعظم عمران خان کیساتھ اختلافات،منی بجٹ کو روکنے کیلئے جہانگیر ترین میدان میں کودیں گے؟ سینئر صحافی نے بڑی خبر دیدی

FOLLOW US