Monday January 20, 2025

الیکشن سے پہلے نوکریاں ہی نوکریاں، بیروزگار جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور : پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز پر ملازمین کوٹہ سسٹم کے تحت بھرتی کیے جائیں گے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز ملازمین رکھے جائیں گے جن کی بھرتیوں کیلئے اراکین اسمبلی کو کوٹہ دیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پارٹی کی تنظیم میں پہلے عہدو ں پر رہنے والوں کی بجائے نئے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا۔

کیا واقعی مری میں ہوٹل مالکان نے 20 سے 50 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا؟ صحافی نے رسید شیئر کردی

میں ماں نہیں بننا چاہتی، کیا ہر عورت کے لئے ماں بننا ضروری ہے؟ مشہور نیوز اینکر نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟

Jobs, Pakistan

FOLLOW US