Monday January 20, 2025

طویل بارشوں کا سلسلہ شروع، مزید کہاں اور کتنی بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری

اسلام آباد: بدھ کے روز بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں اکثرمقامات پروقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پربرفباری ۔اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیراوربالائی خیبرپختونخوا میں تیزبارش اورپہاڑوں پراچھی برفباری ۔03 جنوری کی شام/رات سے07 جنو ری کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔04 سے 06 جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث (کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن ،مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال میںتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان،خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:بلوچستان:پسنی70،گوادر57،اوڑمارا27، تربت، جیوانی24،کوئٹہ(سٹی09،سمنگلی07)،قلات04،دالبندین،

اعتراف کرتا ہوں وزیراعظم عمران خان ایماندار آدمی ہیں سلیوٹ کرتا ہوں۔لیگی رہنما محمد زبیر کا بیان

خضدار،پنجگور03،سبی01،خیبرپختونخوا:پاراچنار20،دیر(بالائی19،زیریں14)،مالم جبہ18،کالام13،پشاور،چراٹ،تخت بائی11،سیدوشریف،پٹن10،دروش، بالاکوٹ08،میرکھانی06، چترال05،کاکول03،بنوں02،گلگت بلتستان: گوپس12،بگروٹ03،اسکردو02،گلگت 01،کشمیر:گڑھی دوپٹہ05،راولاکوٹ،مظفرآباد04،پنجاب:مری،چکوال04،اٹک03،اسلام آباد(زیروپوائنٹ03، ائیرپورٹ،گولڑہ،سیدپور02،بوکرہ01)، راولپنڈی(چکلالہ،شمس آباد)02، جہلم،گجرات02،لاہور01،سیالکوٹ (ائیرپورٹ)01،منڈی بہاؤالدین،اوکاڑہ،ساہیوال،نارووال01،سندھ:جیکب آبادمیں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری(انچ):مالم جبہ09،گوپس،کالام06اورہنزہ میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: گوپس، لہہ منفی07، بگروٹ ، اسکردومنفی 05، استور ،کالام منفی 04، پاراچنارمنفی 03،گلگت ، دروش ،مالم جبہ منفی 02،چراٹ، زیارت، دیر، میرکھانی، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی کو حادثہ ‘ اہلیہ اور بھائی جاں بحق ہوگئے

مریم نواز،پرویز رشید کی ایک اور مبینہ آڈیو ٹیپ منظرعام پر آگئی

FOLLOW US