Monday January 20, 2025

پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی کو حادثہ ‘ اہلیہ اور بھائی جاں بحق ہوگئے

مظفر آباد : حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما میر عتیق کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی کو آزاد کشمیر میں پٹہکہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا ، اس افسوسناک حادثے میں میر عتیق کے بھائی اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئیں جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ، ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماء کے کندھے کو جنازہ دیتے چھوٹا بھائی بھی صدمے سے انتقال کر گیا ،یہ نہایت افسوسناک واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں پیش آیا ہے جہاں پر بھائی کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے چھوٹے بھائی کی صدمے سے طبیعت بگڑ گئی ، نوجوان کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ، ایک ہی گھر سے یکے بعد دیگرے دو جنازے اٹھائے گئے۔

مریم نواز،پرویز رشید کی ایک اور مبینہ آڈیو ٹیپ منظرعام پر آگئی

معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ نون حسن ابدال کے ورکر فہیم آکاش کے بڑے بھائی ظاہر احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے فہیم آکاش کی بھی صدمے سے اچانک طبیعت خراب ہوگئی،انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کی۔اس صورتحال میں پورے خاندان میں غم کی فضا پیدا ہو گئی جب کہ علاقے کی فضا بھی سوگوار ہے۔ دوسری جانب بہاولپور میں خیر پورٹامیوالی کے قریب دو تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ، مسافر بسوں میں افسوسناک حادثہ اڈا اسرانی کے قریب اس وقت پیش آیا جب بہاولنگر سے آنے والی تیز رفتار مسافربس سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی، حادثے میں موقع پر ہی سات افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں خواتین، بچے اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ، حادثے میں چالیس افراد زخمی ہوئے، حادثے کے وقت خواتین اور بچوں کی چیخ وپکار اور قیامت صغریٰ کا منظر تھا، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال خیرپورٹامیوالی اور بھاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بہو نے کتے کے ساتھ گندی حرکتیں کرنے والے سسر کی ویڈیو وائرل کردی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا ء۔۔ خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

FOLLOW US