لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی بگ بیش لیگ میں باؤلنگ نے سابقہ مس ورلڈ آسٹریلیا ایرن ہالینڈ کا بھی دل جیت لیا ہے۔خیال رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ ڈیبیو میں میڈن اوور کراتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی باؤلنگ اور رفتار سے آسٹریلیا کے ماہرین کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر محمد حسنین کی باؤلنگ کے خوب چرچے ہوئے اور ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سابقہ حسین عالم ،سپورٹس کمنٹیٹر،گلوکارہ اور ماڈل ایرن ہالینڈ نے فاسٹ باؤلر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے لکھا کہ بہت ہی شاندار،بگ بیش لیگ میں ایک مرتبہ پھر پیس سٹرائیک،ساتھ ہی انہوں نے تالی بجاتے ہوئے سٹیکر کا استعمال کیا اور حسنین کی کارکردگی کو سراہا۔یاد رہے کہ محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں ،
پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا یکم جمادی الثانی1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی۔
چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سڈنی تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ناکام ٹیم 144رنز پر آؤٹ ہوکر میچ 28رنز سے ہار گئی۔ حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کرایا اور20رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔خیا ل رہے کہ ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں بھی شامل رہ چکی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تقرری پر وکلا کا ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
مسلم لیگ ق کا بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی کیساتھ مل کر لڑنے کا اعلان
Absolutely brilliant @MHasnainPak !! @TheRealPCB Pace strikes again in the @BBL 👏🏼👏🏼👏🏼👏🏼👏🏼 @ThunderBBL https://t.co/OBz6GB5lLu
— Erin Holland (@erinvholland) January 2, 2022