Sunday November 24, 2024

پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا یکم جمادی الثانی1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی۔

اسلام آباد : پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان سمیت مرکزی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ چاند کی شہادتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں مطلع ابر آلود رہا اور کسی بھی علاقے میں چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جس کے بعد متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند آج نظر نہیں آیا، اس لیے یکم جمادی الثانی1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی۔

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تقرری پر وکلا کا ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

مسلم لیگ ق کا بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی کیساتھ مل کر لڑنے کا اعلان

میں نے بولنا شروع کیا تو کئی لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی،پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ،کوشش ہے اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں: سرفراز احمد

FOLLOW US