ممبئی: بھارت میں اس پہلے شارخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہوئے اور ایک مہینے بعد رہائی ملی تاہم آج کل نوسر باز سکیش چندر ا شیکھر کے ساتھ تعلقات کے باعث اداکارہ جیکلین فرننڈس شہہ سرخیوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں ۔ 200 کروڑ منی لانڈرنگ اور فراڈ کیس کے ملزم سکیش چندرا شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اداکارہ جیکلین فرننڈس سے معاشقہ تھا۔جیکلین کو کیس میں تفتیش کے لیے متعدد مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کی تیار کردہ چارج شیٹ کے مطابق اداکارہ نے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے مہنگے ترین تحائف وصول کیے ہیں جنہیں اب ایجنسی نے ضبط کرلیا ہے۔ شیکش چندرا شیکھر کے وکیل ایڈوکیٹ اننت ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ میرے موکل کو الزام ثابت ہونے سے قبل ہی مجرم یا دغاباز قرار دیا جائے۔
ہربھجن سنگھ نے مہندرا سنگھ دھونی اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر بڑا الزام عائد کردیا
اپنے بیان میں ایڈوکیٹ اننت ملک نے کہا کہ سکیش چندرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا اور یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے جسے اس کیس میں ہرگز نہیں کھینچنا چاہیے۔سکیش چندرا شیکھر کے وکیل کا بیان جیکلین فرننڈس کی جانب سے ای ڈی میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔تحقیقاتی ایجنسی نے جیکلین کے خلاف 5 دسمبر کو لک آؤٹ سرکولر (ایل ای سی) جاری کیا۔ اب اداکارہ کسی بھی حوالے سے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گی۔
71سالہ عورت نے 3ہفتے کی ملاقات کے بعد 17سالہ لڑکے سے شادی کرلی