Monday January 20, 2025

اسٹیج اداکارہ دیدار کیساتھ تعلقات، سابق کرکٹر عبدالرزاق نے خاموشی توڑ دی

کراچی: سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی. عبدالرزاق حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے کرکٹ اسپیشل شو ’باؤنسر‘ میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے پہلی بار اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی۔ شو کے دوران میزبان شعیب جٹ نے عبدالرزاق سے ان کے اور اسٹیج اداکارہ دیدار کے درمیان تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں کے بارے میں سوال کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر آپ چاہیں تو اس سوال کا جواب دیں ورنہ نا دیں۔ میزبان نے سوال کیا آپ کے اور دیدار کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ آپ اسٹیج اداکارہ دیدار کا اتنا دیدار کرتے تھے کہ لوگوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ شاید آپ اداکارہ دیدار سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ کیا یہ سچ تھا یا ویسے ہی بس افواہیں تھیں؟ عبدالرزاق نے جواب دیا یہ افواہیں نہیں تھیں ٹھیک باتیں تھیں۔

2022میں بھارت میں کونسی بڑی تباہی آنیوالی ہے؟ باباوانگا کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

سابق کرکٹر نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا 1999 میں میری اور دیدار کی دوستی ہوئی تھی۔ میں نے دیدار سے کبھی شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ کہا تھا مجھے 6 ماہ دے دو اس میں ہم اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ہمیں شادی کرنی ہے یا نہیں کرنی۔ عبدالرزاق نے مزید کہا میں نے دیدار سے کہا تھا اگر فیصلہ ہوگیا تو شاید کریں گے ورنہ میں شادی نہیں کرسکتا۔ دیدار میری بات سے اتفاق کرتی تھی۔ اس کے علاوہ دیدار نے اپنے اسٹیج پروگرام چھوڑنے سے منع کردیا تھا اس نے کہا تھا میں اسٹیج پروگرام کرنا نہیں چھوڑ سکتی جس پر میں نے اس سے کہا تھا پھر میرے لیے تم سے شادی کرنا مشکل ہوجائے گا۔ کیونکہ ہمارا جو فیملی بیک گراؤنڈ (خاندانی پس منظر) ہے وہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں اسٹیج پروگرام کرنے والی خاتون سے شادی کروں۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا میں نے دیدار سے کہا تھا اگر آپ اسٹیج پروگرام اور پرفارمنس چھوڑ دیں گی تو میں آپ سے شادی کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔ لیکن دیدار نے منع کردیا اور کہا یہ میرا کیریئر ہے اور میں یہ نہیں چھوڑسکتی جس کی وجہ سے ہمارا بریک اپ ہوگیا۔ میزبان نے عبدالرزاق سے سوال کیا آپ کو دیدار سے سچی محبت تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا محبت سچی ہی ہوتی ہے.

فراڈ کیس میں گرفتار سکیش چندراا شیکھر کا اداکار جیکلین فرننڈس کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز اعتراف کر لیا

ہربھجن سنگھ نے مہندرا سنگھ دھونی اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر بڑا الزام عائد کردیا

FOLLOW US