Thursday May 16, 2024

لیگی رہنما بلال یاسین پرحملہ، دو گولیاں پیٹ اور ایک ٹانگ میں لگی، حالت تشویشناک

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر دو نا معلوم موٹر سا ئیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں دو گولیا ں ان کے پیٹ اور ایک گولی ان کی ٹانگ میں لگی ۔بلال یاسین کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے ۔ دوسری جانب حملے کے بعد دونوں موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

نئے سال کا بڑا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی گئیں

’’ یہ کام ہرگز نہ کریں ‘‘ نئے سال کی آمد کے موقع پر شاہد آفریدی نے عوام سے اپیل کر دی

پاکستان میں تیل و گیس کا کتنا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا؟ عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری

FOLLOW US