اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے 15 پیسے تک اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 144 روپے 82 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 141 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے 95 پیسے بڑھائی ہے جس کے بعد یہ فی لٹر 113 روپے 53 پیسے کا ہوگیا ہے۔ نئے سال کے موقع پر لائٹ ڈیزل چار روپے 15 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2022 کو رات 12 بجے ہوگا۔
’’ یہ کام ہرگز نہ کریں ‘‘ نئے سال کی آمد کے موقع پر شاہد آفریدی نے عوام سے اپیل کر دی
پاکستان میں تیل و گیس کا کتنا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا؟ عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری
سنہ 2022 میں کرکٹ کے تین ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹیموں کا کتنی بار ٹاکرا ہوگا؟