Sunday November 24, 2024

آلو، پیاز، ٹماٹر اگر بھارت سے لینا شروع کریں تو مہنگائی آدھی ہو جائے گی: فواد چودھری

کراچی : آلو، پیاز، ٹماٹر اگر بھارت سے لینا شروع کریں تو مہنگائی آدھی ہو جائے گی۔ طلبہ تنظیموں کا حمایتی ہوں لیکن تشدد کے خلاف ہوں، پاکستان کے سیاسی مستقبل کیلئے طلبہ تنظیموں کا ہونا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر آلو، پیاز، ٹماٹر جیسی چیزیں بھارت سے لینا شروع کر دے تو ملک میں مہنگائی آدھی ہو جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو نوجوان اور ملک میں موجود یونیورسٹیز ہی بدلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید دنیا جس میں ہم رہ رہے ہیں یہ یونیورسٹی کے بچوں نے ہی بنائی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں کراچی کے بعد خیبرپختونخوا کو بھی اسلحہ سے پاک کیا جائے گا۔

قرآن کی تعلیم کیلئے پنجاب میں 70ہزار عربی ٹیچر بھرتی کرنے کی منظوری

انہوں نے خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج خیبرپختونخوا میں لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس سے متعلق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے، قومی سلامتی پالیسی عام آدمی کی زندگی سے منسلک ہے، قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی معاشی صورتحال سے منسلک ہے، کابینہ کو یوریا کی پیدوار پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اچھی پیداوار سے کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی آمدن ہوئی، حکومت زراعت کے شعبے پر حکومت توجہ دے رہی ہے، کھاد کا بحران پیدا ہوا ہے، عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے۔ یوریا کھاد ملک میں بن رہی ہے اور بڑی پیدوار حاصل کی، حکومت کے پاس یوریا کا اسٹاک موجود ہے، پنجاب حکومت کو کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر اورزرعی آلا ت کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، 2019 کی ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی منظوری دی گئی۔ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لیے کوششیں کی گئیں، ناظم جوکھیو قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیم کی منظوری دی، ہاوس بلڈنگ بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، سیکیورٹی ایکس چینج کمپنی کے چیئرمین کا استعفا منظور کرلیا گیا۔

اشرف غنی، رجب طیب اردوان کرپٹ ترین افراد کے مقابلے میں فائنلسٹ، لیکن دنیا کا سب سے بڑا کرپٹ کس کو قرار دیا گیا ؟ نام ایسا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

فواد چودھری نے کہا کہ تعلیمی بورڈز میں رابطے کے لیے انٹربورڈ ایکٹ 2021 کی منظوری دے دی، پیمرا میں محمد عاصم کو ایگزیکٹو ممبر تعینات کیا گیا۔ اسلام آباد ایف 9 پارک میں سیٹیزن پارک گندھارا کلچر سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، بینکنگ کورٹ نمبر ایک ملتان کو ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں 12 لاکھ گیلن واٹر پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی، کیوبا کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 23 ملین روپے کا سامان بھیجا جارہا ہے، آج پاکستان کوویڈ سے متعلقہ میڈیکل سامان باہر بھیج رہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ حکومت گرانے کی باتیں پہلے بھی ہوئی تھیں اب بھی ہورہی ہیں، مولانا فضل الرحمان نے بھی مارچ کا اعلان کیا تھا اور کیا ہوا؟ مولانا فضل الرحمان کاٹھ کرکٹ کے ساتھ حکومت گرانے آئے تھے لیکن کیا ہوا۔ حکومت گرانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ یہ سارے دیہاڑی دار سیاستدان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ خود نہیں آئیں گے، ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ منی بجٹ نہیں بلکہ بجٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، پچھلے بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ ہے، پچھلے بجٹ میں ہماری کچھ ایڈجسٹمنٹ تھی، نوازشریف اور زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑرہا ہے، منی بل اسی سیشن میں لے آئیں گے۔

اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ ، لطاکیہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا

رانا شمیم توہین عدالت کیس ،تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر

FOLLOW US