Monday January 20, 2025

قرآن کی تعلیم کیلئے پنجاب میں 70ہزار عربی ٹیچر بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 70ہزار عربی ٹیچر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ اساتذہ قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لیے بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ ان اساتذہ کو بھرتی کرنے کی تجویز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کابینہ کے سامنے رکھی گئی تھی۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن غلام فرید کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن عربی ٹیچرز کی ٹریننگ کرا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمے میں گریڈ ایک سے پانچ تک کئی مزید آسامیاں بھی پیدا کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سکولوں میں قرآن کریم کی لازمی تعلیم کے حوالے سے ایک کیس کی سماعت جاری ہے، جس میں پنجاب حکومت کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سات ہزار عربی ٹیچرز کی ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سکولوں میں کلاس ایک سے پانچ تک قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ کی طرف سے اس کی منظوری عدالتی حکم پر دی گئی تھی۔

اشرف غنی، رجب طیب اردوان کرپٹ ترین افراد کے مقابلے میں فائنلسٹ، لیکن دنیا کا سب سے بڑا کرپٹ کس کو قرار دیا گیا ؟ نام ایسا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

رانا شمیم توہین عدالت کیس ،تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر

کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرنیوالے صارفین کو خبردار کر دیا گیا، ماہر مالی امور کے بڑے انکشافات

FOLLOW US