Wednesday January 22, 2025

مردان میئر الیکشن کی دوبارہ گنتی جے یو آئی کے امیدوار نے شکست تسلیم کر لی

پشاور : مردان میئر الیکشن کی دوبارہ گنتی میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کا امیدوار کامیاب۔ دوبارہ گنتی میں اے این پی کے امیدوار حمایت اللہ ماریا کے ووٹوں میں 2 ہزار سے زائد ووٹوں کا اضافہ، جے یو آئی کے امیدوار مولانا امانت شاہ نے شکست تسلیم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات میں میئر مردان کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدوار کو شکست ہوئی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار دوبارہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ 414 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا عمل 3 دن میں مکمل کیا گیا ہے جس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ ماریا کے ووٹوں میں 2 ہزار 26 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔

ن لیگ والے بوٹ پالش لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ نہیں کررہا، فواد چوہدری

بتایا گیا ہے کہ فاتح قرار پانے والے امیدوار حمایت اللہ ماریا کے کل ووٹوں کی تعداد 58 ہزار 484 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب جمیعت علماء اسلام کے امیدوار مولانا امانت شاہ کے حصے میں بھی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں 2 ہزار 28 ووٹوں کا اضافہ آیا ہے جس کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 51 ہزار 966 ہوگئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میئر مردان کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے جے یو آئی کے امیدوار مولانا امانت شاہ نے دوبارہ گنتی کے نتائج کو تسلیم کر لیا ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت کے خلاف جیت کا پاکستان کو بڑا نعام مل گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر ہربجن سنگھ نے اچانک تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

FOLLOW US