Monday May 20, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر ہربجن سنگھ نے اچانک تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ممبئی: بھارت کے معروف سپنر ہربجن سنگھ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے اور آج میں بھی اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا ہے،میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ان 23 سالوں کے سفر کو یادگار اور خوبصورت بنایا۔‘‘ واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ گزشتہ 5 برس سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، ہربھجن ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی بولر ہیں۔41 سالہ بھارتی کھلاڑی نے 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف بینگلورو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا تھااور اس میچ میں دو کٹیں حاصل کی تھیں۔

بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس کی بہن پر الزام لگا کہ اس نے بہنوئی سے تعلقات قائم کر رکھے ہیں، روینہ ٹنڈن نے حیران کن واقعہ سنادیا

ہربجن سنگھ نے 107 ٹیسٹ میچز میں 417 وکٹیں حاصل کیں اور بھارتی باولرز میں چوتھے نمبر پر رہے ، ہربجن نے اپنے کیریئر میں 1998 سے 2015 تک 236 ون ڈے میچز کھیلے جن میں انہوں نے 33.35 کی اوسط سے 269 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بھارتی کھلاڑی نے 28 میچز میں 25.32 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 707 وکٹیں حاصل کیں ۔

سندھ میں گیس کی بندش کا معاملہ، فواد چوہدری نے گورنر سندھ اور حماد اظہر میں معاملہ حل کروا دیا

امیر جماعت نے روسی صدر کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بیان کو خوش آئند قرار دے دیا

FOLLOW US