Wednesday January 22, 2025

بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی ،مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں کامیابی کے بعد کھلا اعتراف

کراچی:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماءاسلام ()جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ 23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا،بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی،نتائج نے پی ڈی ایم کے موقف کو درست ثابت کیا، پی ڈی ایم کی جدو جہد کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں، انتظار کرنا چاہیئے، تمام طبقات متفق ہیں کہ حکومت نہیں چل سکتی، آئندہ سال انتخابات کا سال ہوگا،روسی صدر پیوٹن کا توہین رسالت کے حوالے سے بیان مسلم اُمہ کے موقف کی تائید ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما اورجے یوپی کے سربراہ صاحبزادہ اویس نورانی کی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی، قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا،بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی ،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اور اب بھی ہے، بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے انتخابات دھاندلی زدہ تھے،بلدیاتی نتائج پی ڈی ایم کے موقف کی فتح ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کی بات کرتے ہیں،آپ ٹھیک ہو جائیں ہم تو ٹھیک ٹھاک ہیں،ہم کہتے تھے حکومتیں دھاندلی کی پیداوار ہیں،پشاور میں ایم این اے ایم پی اے اور بیوروکریسی ان کی تھی لیکن تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا گیا تو حشر نشر سب کے سامنے ہے۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات ، ایک شخص کی دو نوں بیویاں کونسلر منتخب ہو گئیں

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کرے گی،مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ ناگزیرہے،ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا رخ کریں گے،مارچ میں سندھ سے شرکت کے لئے علامہ راشد سومرو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،23مارچ کے مارچ کیلئے کارکنوں کی سطح پر تیاریاں اور رابطے کیے جارہے ہیں، مہنگائی مارچ میں ملک کے کونے کونے سے لوگ شرکت کریں گے،23 مارچ کو عصر کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے اورسرکاری تقریبات میں کوئی خلل نہیں ہوگا،23 مارچ کو مہنگائی مارچ کے شرکاءنئے عزم و حوصلے کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوں گے مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ فارمولہ بنانے کی پیشکش کرنے والے واضح ہونے چاہئیں،فارمولا بنانے کی پیشکش کس نے کی واضح کیا جائے؟جہاں ابہام ہو اس پر گفتگو نہیں کرتا۔دوسری طرف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی اظہارِ رائےکی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ہے، عالم اسلام کے اس موقف کی تائید ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ کی حرمت و تقدس آفاقی ہے جس پر ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی ہیں، وہ سیاست کے کھلاڑی ہیں۔ اعتزاز احسن

شعیب اختر اور شاہد آفریدی کی کھیل کے میدان میں واپسی ، دونوں لیجنڈ کھلاڑی کس لیگ میں کھیلتے نظر آئیںگے؟مداحوں کیلئے خوشخبری

FOLLOW US