Wednesday January 22, 2025

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات ، ایک شخص کی دو نوں بیویاں کونسلر منتخب ہو گئیں

مردان : خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے بلدیاتی انتخابات میں پلوڈھیر ویلج کونسل 1 سے ایک شخص کی دونوں بیویاں کونسلر منتخب ہو گئی ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق اشفاق حسین نامی شخص کی دو بیویاں بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتری تھیں۔پہلی بیوی کلثوم بی بی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں جبکہ دوسری اہلیہ زینب بی بی نے 436 ووٹ حاصل کئے تھے تا ہم دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ان کے 3 ووٹ بڑھ کر 439 ہو گئے اور جنرل کونسلر منتخب قرار پائی۔جنرل سیٹ پر خاتون کے مدمقابل 6 امیدوار تھے زینت بی بی ضلع میں پہلی واحد خاتون ہے جنہوں نے جنرل کونسلر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی ہیں، وہ سیاست کے کھلاڑی ہیں۔ اعتزاز احسن

شعیب اختر اور شاہد آفریدی کی کھیل کے میدان میں واپسی ، دونوں لیجنڈ کھلاڑی کس لیگ میں کھیلتے نظر آئیںگے؟مداحوں کیلئے خوشخبری

“محمدﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں” روسی صدر پیوٹن کھل کر بول پڑے

FOLLOW US