Tuesday January 21, 2025

طالبان نے پاکستانی فوج کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

کابل / پشاور : افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بدھ کے روز سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان نے اتوار کو پاکستانی فوج کو ننگر ہار کی سرحد پر باڑ لگانے سے روکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں اور کوئی کشیدگی نہیں ہے۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبان جنگجوؤں کو سرحدی باڑ قبضے میں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود سینئر طالبان حکام اپنی چیک پوسٹوں میں موجود پاکستانی فوج کے جوانوں کو باڑ نہ لگانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کرسکی۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ طالبان کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ واقعے کے بعد پاکستانی فوج اور طالبان آمنے سامنے آگئے اور سرحد پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔

مسلمان ہوا تو والد نے ظلم کی انتہا کردی۔۔ اس چینی شخص نے ایمان ہر قائم رہنے کے لئے کتنی مشکلات جھیلیں؟ جانیں

کورونا وائرس، چین نے ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہر میں لاک ڈاؤن لگا دیا

میں نے اسے کپتان بننے سے منع کیا تھا، شاہین شاہ کے کپتان بننے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

FOLLOW US