Sunday November 24, 2024

گورنرسندھ نے شریف خاندان کو ڈبل شاہ کے بعد کرپشن کا بے تاج بادشاہ قرار دے دیا

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، ڈبل شاہ کے بعد کرپشن کے بے تاج بادشاہ ڈبل شریف کی 17 ہزار ٹرانزیکشنز پکڑی گئیں، منی ٹریل مل گئی ہے، دوسروں پر الزام نہ لگائیں خود کو دیکھیں،کرپشن میں ایک دوسرے کے پارٹنرایک دوسرے کی کرپشن چھپاتے ہیں، دوسرا ہم پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں۔
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے گھمائے گئے،ڈبل شریف کے دھندے کو ہم نے بے نقاب کیا ہے،ایک بار ایک ڈبل شاہ آیا تھا،اب ڈبل شریف آئے ہیں، ڈبل شریفوں نے اپنے دور میں جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے شاید ہی کسی نے کیاہو گا،1971ءمیں نیشنلائزیشن کا آغاز ہوا تو بڑے گروپس سرمایہ لے کر پاکستان سے باہر گئے، پاکستان کے کاروباری حلقے آج تک پالیسیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔

ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر سستے گھی اورکوکنگ آئل کا بحران

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں کئی ممالک کی معیشت کو نقصان ہوا لیکن پاکستان نے وبا میں اپنی معیشت کا زیادہ نقصان نہیں ہونے دیا، جو لوگ پاکستان کو اس وقت دیوالیہ کہہ رہے ہیں اورہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آئے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن زدہ لوگ جنہوں نے ادروں کو نہیں چھوڑا،ایک لندن میں رہ رہا ہے وہ وہاں دوائی لینے گئے واپس نہ نہیں ائے،ایک طرف نئے پاکستان اور ایک طرف پرانے پاکستان کی جنگ ہے،ایک شریف پاکستان میں ہے جو ہم سے حساب مانگتاہے،16 ارب کی منی لانڈرنگ میں شہباز شریف ملوث ہیں،16 اکاونٹس میں پیسے ٹرانسفر ہوئے،ملک احمد شریف گروپ کے چپڑاسی ہیں،اس کی تنخواہ 25 ہزار ہے،اس کے نام پر دس اکاونٹس ہیں،یہ شریف نہیں ڈبل شریف ہیں،انہوں نے 17 ہزار ٹرانزیکشن کی ہے،یہ وہ ٹرانزیکشن ہے جو پکڑی گئی ہیں ، انہوں نے آئی پیپز سے بڑے بدنام کنٹریکٹ کیے تھے،ہم کوشش کے باوجود ابھی بھی قسط دینے کے پابند ہیں،ہم ان کو نہیں چھوڑیں گئے،جب بھی پریشر آتا ہے تو یہ اکٹھے ہوجاتے ہیں،قوم کو غلط راستہ دکھانا ان کا شیوا ہے،یہ قوم کو چمک دکھاتے ہیں،اس کے پیچھے ان کی کرپشن ہوتی ہے۔

فاف ڈو پلیسی، معین علی اور سنیل نارائن پی ایس ایل کے بجائے بنگلادیش پریمئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی،پی سی بی نے بڑااقدام اٹھالیا

گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ شریف برادران نے ملک کے ساتھ کیا ہے وہ گزشتہ 50 سال میں کسی نے نہیں کیا،نواز شریف نے ڈالر اکاونٹ فریز کیے تھے،جب اداروں کو قومیا گیا تو اس وقت نجی سیکٹر کے بڑے گروپ ملک سے باہر چلے گئے ، یہ اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں،نواز شریف ملک واپس نہیں آتے ہیں ،وہ ملک واپس آئیں تو ان کو پاکستان کی جیلوں کی خوب سیر کرائیں گے،شریفوں نے اپنے نوکرٹائرپنکچرشاپ، ڈرائی فروٹ والے سمیت جوہاتھ چڑھا اس کے نام پرمنی لانڈرنگ کی،ایک شخص جس کی تنخواہ پچیس دوسرے کی دس ہزاران کے نام پراربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، چپڑاسی گلزاراحمد عمران نے پانچ ملین وصول کئے ہیں ،جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا،بجلی مہنگی کرنی پڑتی ہے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں،ہم کرپٹ ڈبل شریف برادران کوچھوڑیں گے،جہاں تک ممکن ہوگا جائیں گے،یہ ایک دوسرے کولاڑکانہ اورلاہورمیں گھسیٹنے والے تھے،انہوں نے ہائی ویزبنانے کی باتیں کی، منصوبوں کے پیچھے کرپشن کی یہ وطن واپس آئیں تو ان کو پاکستان کی جیلوں کی خوب سیر کرائیں گے۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے دعوی کیا کہ مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے،آلواورانڈے کی قیمتیں پچھلے سال سے کم ہیں،سندھ کے علاوہ آٹاپورے ملک میں سستا55روپے کلوہے،پیٹرولیم پرائیسزاورباہرسے آنے والی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں یہ منی بجٹ نہیں ریفارمزبجٹ ہے،حکومت کوئی نیاٹیکس لگانے نہیں جارہی ہے۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی ریکارڈ

FOLLOW US