Monday January 20, 2025

ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر سستے گھی اورکوکنگ آئل کا بحران

لاہور : لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر سستا گھی اور آئل نایاب ہوگیا۔ یوٹیلیٹی سٹوروں میں واقعہ گھی اور آئل کے ریکس خالی دیکھ کر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سٹوروں پر فراہم کیا جانے والا سستا گھی اور آئل کی سپلائی کم کردی گئی ہے جس کے باعث شہری سبسڈی والے گھی اور آئل کے حصول کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹوروں کو گزشتہ ایک ہفتے سے سستے گھی اور کوکنگ آئل کے بحران کا سامنا ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک روز میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستا گھی سپلائی کردیا جائے گا۔

فاف ڈو پلیسی، معین علی اور سنیل نارائن پی ایس ایل کے بجائے بنگلادیش پریمئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی،پی سی بی نے بڑااقدام اٹھالیا

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی ریکارڈ

پاکستان کیلئے کونسا آخری کام کرنا چاہتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

FOLLOW US