Sunday May 5, 2024

فاف ڈو پلیسی، معین علی اور سنیل نارائن پی ایس ایل کے بجائے بنگلادیش پریمئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی،پی سی بی نے بڑااقدام اٹھالیا

لاہور: فاف ڈو پلیسی ، سنیل نارائن، معین علی پہلے بھی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں لیکن اس بار انہوں نے بنگلادیش پریمئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی۔تینوں کھلاڑی بنگلادیش پریمئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن کومیلا وکٹورینز کی طرف سے کھیلیں گے جو کہ دو بار ٹائٹل پہلے ہی جیت چکی ہے۔کومیلا کی مینیجنگ ڈائیریکٹر نفیسہ کمال نے بتایا ہے کہ ہم نے یہ 3 کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے اور یہی وہ وجہ ہے کہ ان تینوں نے پی ایس ایل ڈرافٹ کے لئے ریجسٹر نہیں کیا۔بنگلادیش پریمئر لیگ جنوری 20 سے شروں ہونی ہے اور کچھ فروری کی 20 تاریخ تک جاری رہنا ہے جب کہ 27 جنوری سے پی ایس ایل بھی شروع ہو گی۔ پی سی بی سے یہ خبر آئی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 7 ایڈیشن کے لئے فرنچائزز کو 2 مزید کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہے۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی ریکارڈ

پی ایس ایل 7 کے ڈرافٹ جو کہ 12 تاریخ کو ہوئے تھے اس میں ہر فرنچائز نے 18 کھلاڑی پک کیے اب ان کو اجازت ہے کہ وہ 20 کھلاڑیوں کی ٹیم بنائیں۔جو دو مزید کھلاڑی ہیں ان میں دو قومی کھلاڑی یا پھر ایک انٹرنیشنل اور ایک قومی کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ 2 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پک کرنے کی اجازت نہیں

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے مبینہ دھاندلی، خاتون پریزائڈنگ آفیسر شوہر سمیت گرفتار

پاکستان کیلئے کونسا آخری کام کرنا چاہتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

FOLLOW US