Sunday January 19, 2025

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے مستقبل پر وفاقی وزیر فواد چوہدری بول پڑے، ذو معنی بیان دے دیا

اسلام آباد: ملک میں کرپٹو کرنسی کے استعمال پر وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کو جلد ہی قانونی شکل دینے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔دوسری جانب انہوں نے کہا کہ دنیا کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ کار کی طرف بڑھنا ہے۔ ا ے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کرنسی کے پیچھے کوئی ضمانت نہیں ہے اور ہم کسی بھی ڈیجیٹل کرنسی کو صرف مارکیٹ میں اس کے اعتماد کی بنیاد پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ملک میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت نہ دینے کی ایک اور وجہ بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کرپٹو کرنسی میں اتار چڑھاو بہت زیادہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاہم ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے بھی پابند ہیں جس کی وجہ سے ملک میں اس طرح کی ادائیگی کی اجازت دینے سے گریز کرنا ہو گا۔

ٹی 20 میچز، سال 2021 کے دوران کس بلے باز نے سب سے زیادہ چھکے لگائے؟ اہم اعداودشمار سامنے آگئے

گوادر دھرنے کے شرکا میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نوٹوں کی تقسیم، ویڈیو بھی سامنے آگئی

پاک بھارت ٹاکرا۔۔کھیل کے میدان سے قوم کے لیے بری خبرآگئی

FOLLOW US