Sunday January 19, 2025

وزیر دفاع پروویز خٹک کے خلاف نااہلی اور صوبہ بدری کی درخواست دائر کر دی گئی

پشاور : وزیر دفاع پروویز خٹک کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی اور صوبہ بدری کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیار ولی نے الیکشن کمیشن پشاور میں پرویز خٹک کے خلاف درخواست جمع کروا دی۔لیگی رہنما نے درخواست میں پرویز خٹک کی نااہلی اور صوبہ بدری کی استدعا کی ہے۔درخواست کے متن میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر دفاع نے ڈیڑہ ماہ سے نوشہرہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پرویزخٹک اپنے بیٹے کو کامیاب کرانے کے لیے ووٹرز پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایسے حالات میں نوشہرہ میں ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔یہی وجہ ہے کہ الیکشن منصفانہ ہونے کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔

ملک نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں ، ہم بڑی تبدیلی لائے ، یہ سب دعوے غلط ہیں ، شبر زیدی ملکی معیشت پر بول پڑے

ترجمان الیکشن کمیشن نے درخواست پر کہا ہے کہ متعلقہ ضلع کے ریٹرنگ افسر درخواست پر کارروائی کریں گے۔ قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے کہا تھا کہ تمام صوبائی وزراء اپنے بھائیوں کی کمپین میں کھلے کھلا مصروف ہیں۔الیکشن قوانین کو پورے صوبے میں پیروں تلے روندھا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے۔خرید و فروخت، لالچ، دھمکی اور دھونس کے زریعے ووٹر پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نوٹس لے ۔الیکشن کمیشن پرویز خٹک سمیت وفاقی صوباء وزرا کو صوبہ بدر کرنے کے احکامات جاری کرے۔دوسری جانب نوشہرہ بلدیاتی الیکشن 2021 کے پُر امن انعقاد کیلئے نوشہرہ پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے مطابق 58 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 148حساس پولنگ اسٹیشنزکے ساتھ 352نارمل پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ 3300سے زائد اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔تمام پولنگ اسٹیشنز کو سرکلز،سیکٹر اور سب سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے۔پولینگ اسٹیشن پر تعینات نفری کے علاوہ سب سیکٹر کی سطح پر پولیس موبائیلز اور QRF کی ٹیمیں نگرانی کرینگے۔نوشہرہ پولیس کو سول فورسز، FC اور دوسرے اداروں کا بھی مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

آرمی پبلک سکول سانحہ کو 7 سال مکمل ، والدین کی آنکھیں آج بھی نم، قوم کا غم تازہ

ن لیگ کی ڈیل ہوگئی اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US