Sunday January 19, 2025

پٹرول کی قیمت میں 11 روپےفی لٹر کمی ہو سکتی تھی،حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس، ڈیلرز کو دئیے گئے منافع کے سبب عوام کو پورا فائدہ نہ مل سکا

اسلام آباد : انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل پر 8 روپے 75 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی تھی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت نے سیلز ٹیکس،ڈیلرز مارجن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس، ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع کے سبب عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ نہیں مل سکا ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس 1 اعشاریہ 63 فیصد سے بڑھا کر 4 اعشاریہ 77 فیصد کر دیا۔پٹرول پر ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع ایک روپے 70 پیسے فی لٹر بڑھا دیا گیا۔اس طرح ڈیزل پر جی ایس ٹی 7 اعشاریہ 4 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا۔

وزیر دفاع پروویز خٹک کے خلاف نااہلی اور صوبہ بدری کی درخواست دائر کر دی گئی

اس سے قبل وفاقی معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوگی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی تھی۔ اوگر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کمی تو ہوئی لیکن پھر اس میں اضافہ بھی ہوا۔

ملک نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں ، ہم بڑی تبدیلی لائے ، یہ سب دعوے غلط ہیں ، شبر زیدی ملکی معیشت پر بول پڑے

شعیب ملک زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیائی کرکٹر بن گئے

FOLLOW US