Sunday November 24, 2024

شاہد خاقان سے اتفاق ہے،شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے

اسلام آباد : سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شاہد خاقان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔انہوں نے پروگرام ’ کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے اتفاق ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے حقائق کی روشنی میں یہ بات کی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی بات آج کے تناظر میں درست ہے،محمد زبیر نے مستقبل کی بات کی ہے۔ووٹ کو عزت دو والی بات نظریاتی اور اس کی بنیاد پر فارمنس ہے۔شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں اور محمد زبیر سے زیادہ مستند آواز ہیں۔مریم نواز ہماری پارٹی کا مستقبل ہیں۔پارٹی میں مریم نواز کا ایک مقام ہے جو غیر متنازع ہے۔ جس دورمیں مریم نواز نے سیاست کا آغاز کیا نوازشریف مشکل میں تھے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند

اس کے بعد الیکشن میں دل بھر کے دھاندلی کی گئی۔مریم نواز کے بیانات میں ان حالات کی عکاسی نظر آتی ہے۔کوئی بھی بیٹی باپ پر گزرنے والے حالات پر یہی ردِعمل دے گی۔امید ہے تمام فریقوں نے پچھلے 40 ماہ میں بہت کچھ سیکھا ہو گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص اپنی خواہش سے جلاوطنی نہیں گزارتا ہے،جس سرزمین پر آپ کو انصاف کی توقع نہ ہو وہاں ایسا شخص حکمران ہو جو آپ کے خوان کا پیاسا ہو، جہاں بیٹیوں اور فیملی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہو تب ہی جلا وطنی اختیار کرتے ہیں۔ نوازشریف کو انصاف کے وہ معیارات نہیں ملے جو عمران کان کو دستیاب رہے۔نوازشریف کو ٹارگٹ کرنا تھا تو ان کے لیے قوانین پر عمل درآمد، عدالتی کاروائیوں فرق ہو گیا۔دوسرے شخص کا گھر پندرہ بیس لاکھ روپے لے کر ریگولرائز کر دیا گیا۔نوازشریف کو کہوں گا جب تک ملک میں سب کو یکساں انصاف نہ ملے واپس نہ آئیں۔امید ہے اداروں نے پچھلے 40 ما میں ھہت کچھ سیکھا ہو گا۔حکومت کو کسی غیر آئینی طریقے سے نہیں نکالنا چاہئے۔

ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیوں نےبرف کی چادراوڑھ لی

کرس گیل ،بین ڈنک سمیت بڑے بڑے نام پی ایس ایل 7 کا حصہ نہ بن سکے

FOLLOW US