میانوالی : تلاشی لینے پر پولیس اہلکار پر تھپڑ مارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے جلسہ گاہ میں داخلے کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او میانوالی نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی پی او میانوالی کے حکم پر تھانہ سٹی میانوالی میں امیر خان سوانسی کے خلاف پولیس اہلکار شعیب سلطان، جو عمران خان کے میانوالی جلسے میں بسلسلہ سکیورٹی آیا ہوا تھا، کو تھپڑ مارنے اور گالی گلوچ کرنے کے الزامات میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ مقدمہ درج کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما امیرخان کا بھی بیان سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر مقدمہ سیاسی طورپر درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے عمران خان کے جلسہ میں پیش آیا تھا جہاں امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔
ریاست صرف اس شخص سے بات کرے گی جو آئین کو تسلیم کرے گا ، وزیر داخلہ نے دو ٹوک اعلان کر دیا
“پی سی بی آپ کو روک نہیں سکتا، ہمیں تو حق ہے” حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے
پی ڈی ایم عوام کو بیوقوف بنارہی ، مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی،پرویز خٹک کا دعوی