Tuesday January 21, 2025

پی ڈی ایم عوام کو بیوقوف بنارہی ، مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی،پرویز خٹک کا دعوی

نوشہرہ:وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستا ن کی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، عمران خان کی پالیسیوں کا ثمر، مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ نوشہرہ میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ احتجاج اور لانگ مارچ کا ہوا چھوڑ کرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ملک کے وسائل لوٹے گئے ،ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک کو مقروض بنایا گیا۔ پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لیے کمر بستہ ہے ،میڈیا تنقید برائے اصلاح کرے، اپوزیشن جماعتوں کے الزامات پر عوام کان نہ دھرے، 19دسمبر کو تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا، عوام کی خدمت ہماری سیاست کا نصب العین ہے۔

موٹروے پر ایم ٹیگ کی پابندی کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ایم ٹیگ کے حصول کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

چوہدری نثار کے بیٹے کی سیاست میں اِنٹری ،چوہدری نثار نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

گوجرانوالہ:خواتین سے بدتمیزی کرنیوالا برقعہ پوش نوجوان پکڑا گیا،مقدمہ درج

FOLLOW US