Tuesday May 14, 2024

چوہدری نثار کے بیٹے کی سیاست میں اِنٹری ،چوہدری نثار نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیٹے چوہدری تیمور نے بھی سیاست میں انٹری دے دی ہے۔چوہدری تیمور نے ایک ہفتے میں دو جلسوں سے خطاب کیا ہے۔چوہدری تیمور کا ایک جلسہ جھٹہ ہتھیال اور دوسرا چک بیلی خان میں ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری کے تیمور کا کہنا تھا کہ والد کی مدد کرنے نکلا ہوں، چوہدری نثار اپنے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی جماعت” جناح لیگ ” بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ چوہدری نثار پیپلزپارٹی کے بارے میں نرم موقف رکھتے ہیں اور وہ بلاول بھٹو زرداری کی جماعت کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔تاہم چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھی نے اس کی تردید کی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا شمار مسلم لیگ ن کی پالیسی ساز رہنماؤں کی صف میں ہوتا تھا لیکن پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے انہیں الیکشن میں بھی شدید نقصان اُٹھانا پڑا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست سے کامیابی ان کا مقدر نہیں ہوئی۔چودھری نثار کے نواز شریف سے اختلافات بھی ان کے مزاحمتی بیانیے کی وجہ سے ہوئے تھے۔

گوجرانوالہ:خواتین سے بدتمیزی کرنیوالا برقعہ پوش نوجوان پکڑا گیا،مقدمہ درج

چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں نہ تو حلف اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے پولنگ کے عمل میں شامل ہوئے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپنے ایک بیان میں سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کا بانی کارکن ہوں جسے نواز شریف نے سائیڈ پر لگا دیا جبکہ کچھ دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کرچاٹنے کے مترادف ہے۔

بیوی کی ایک غلطی نے ابھی نندن کے طیارے کو مارگرانیوالے پائلٹ کے استاد کو جیل پہنچا دیا

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دے دی

FOLLOW US