Sunday November 24, 2024

شوگرملزسکینڈل میں شہبازشریف او رحمزہ شہباز 16 ارب روپے کی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں.ایف آئی اے

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوگر اسکینڈل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف الزامات کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ دونوں 16 ارب روپے کی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز 16 ارب روپے کی منی ٹریل جمع نہیں کرا سکے جن پر شوگر اسکینڈل میں لانڈرنگ کا الزام ہے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایف آئی اے نے شوگر اسکینڈل میں دونوں اور دیگر کے خلاف تحقیقات کو حتمی شکل دے دی ہے نون لیگ کے دونوں راہنماﺅںنے قبل ازیں اس کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی تھی.

نشان حیدر پانے والے شیر دل بیٹے راشد منہاس کی والدہ انتقال کر گئیں ، پاک فضائیہ کے سربراہ کا اظہار تعزیت

اہلکار نے کہا کہ ایف آئی اے نے جن 17 مشتبہ افراد سے تفتیش کی ان میں سے زیادہ تر وہ تھے جن کے ناموں پر بینک اکاﺅنٹس رقم کو لانڈر کرنے کے لیے کھولے گئے تھے شہباز شریف کا بیٹا سلیمان، جو اس مقدمے میں بھی نامزد تھا گزشتہ چند برس سے برطانیہ میں ہے. انہوں نے بتایا کہ ایک سال پر محیط تحقیقات کے دوران باپ، بیٹے نے ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کیا عہدیدار نے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اپنے عملے کے نام پر اکاﺅنٹس کھولنے اور ان کا استعمال کرتے ہوئے 16 ارب روپے کی لانڈرنگ کے حوالے سے سوالات کے جوابات فراہم نہیں کیے انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ایف آئی اے نے العربیہ شوگر ملز لمیٹڈ، رمضان شوگر ملز لمیٹڈ اور شہباز فیملی کی ملکیتی کاروباری اداروں سے متعلق کچھ دیگر ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی.

’’ دکھی نہیں ہوں بلکہ ڈرامے دیکھ رہاہوں اور ۔۔‘‘ٹیم سے باہر ہونے کے بعد اب سرفراز احمد کیا کرر ہے ہیں ؟ بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں سے دونوں کے خلاف شواہد بھی اکٹھے کیے گئے تھے ایف آئی اے نے شہباز شریف اور ان کے دو بیٹوں بشمول پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5 (2) اور 5 (3) (مجرمانہ بدعنوانی) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا. ایف آئی اے کے مطابق العربیہ شوگر ملز لمیٹڈ/رمضان شوگر ملز لمیٹڈ اور شہباز فیملی کے کاروبار کے حوالے سے فوجداری تحقیقات کرتے ہوئے اسے 16 ارب روپے سے زائد رقم کا پتہ چلا جو کہ چپراسیوں اور کلرکوں کے ناموں پر کھولے گئے/چلائے گئے بینک کھاتوں میں جمع کرائی گئی تھی. یہ اکاﺅنٹس 2008 اور 2018 کے درمیان کھولے اور چلائے گئے تھے جب شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے ایف آئی اے نے خاندان کی شوگر ملز کے کم اجرت والے ملازمین کے نام پر کھولے اور چلائے جانے والے کھاتوں میں 16 ارب روپے سے زیادہ کے قابل اعتماد شواہد جمع کرنے کا دعویٰ کیا.

بھارتی فلم83، ریلیز سے پہلے مشکلات کا شکار ، اداکارہ دپیکا پڈ کون پر مقدمہ درج

FOLLOW US