Sunday January 19, 2025

’’ دکھی نہیں ہوں بلکہ ڈرامے دیکھ رہاہوں اور ۔۔‘‘ٹیم سے باہر ہونے کے بعد اب سرفراز احمد کیا کرر ہے ہیں ؟ بتا دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ ٹیم سے نکالے جانے پر دُکھی نہیں بلکہ خوش ہیں اور ڈرامے دیکھ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ شعر و شاعری کی بات ہے تو آج کل پری زاد ڈرامہ بہت اچھا چل رہا ہے، میری شعر و شاعری پر اتنا غور نہ کریں، اس میں زیادہ مسئلے نہ نکالیں، جو پری زاد کہہ رہا ہے میں بھی وہی کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی دُکھی نہیں ہوں، بہت خوش ہوں اللہ کا شکر ہے، مزے میں ہوں اور ڈرامے دیکھ رہا ہوں۔ اپنی وائرل ہوتی تصویر سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ وہ تھوڑی بہت میری تھی باقی اس تصویر کو ایڈٹ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک شعر لکھا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد ان کی اداسی سے منسوب کیا تھا۔

بھارتی فلم83، ریلیز سے پہلے مشکلات کا شکار ، اداکارہ دپیکا پڈ کون پر مقدمہ درج

وزیراعظم عمران خان کے خلاف چالان کٹ چکا، پوری قوم کیلئے بڑی خبر

کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، اس میں کیا چیز موجود تھی ؟ جانئے

FOLLOW US