Saturday May 18, 2024

شہباز شریف اور حمزہ کی مشکلات میں اضافہ ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں چالان تیار کرلیا

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں دونوں کیخلاف چالان تیار کر لیا۔
نجی ٹی وی آے آر وائی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چالان میں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے ، شہباز شریف کے خاندان کے ملازمین سمیت 17 افراد کو چالان میں نامزد کیا گیاہے ۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالت میں چالان 11 دسمبر کو جمع کرانے کا امکان ہے ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کر رہاہے ۔

ویرات کوہلی نے ازخود قیادت نہ چھوڑی تو بی سی سی آئی کو برطرف کرنا پڑا بھارتی کرکٹ بورڈ نے 48 گھنٹے تک علان کا انتظار کیا

محکمہ ایکسائز نے 20سال پرانی ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، وجہ کیابنی؟

یکم جنوری سے پنجاب کے تمام خاندان نجی ، سرکاری ہسپتالوں سی10لاکھ تک علاج کے اہل ہونگے

FOLLOW US