Sunday January 19, 2025

مشیر خرانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے گئے

پشاور: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے خالی نشست پر انتخابات کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی اے این پی کے امیدوار امیر زادہ کی جانب سے چیلنج کیے گئے۔ امیر زادہ نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں؟ اس لیے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے سینیٹر سے استعفی لیکر شوکت ترین کو سینیٹر بنوانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کردی ہے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن سنبھال لی

” ایک آدمی جل رہا تھا ، پھر وہ نیچے گر گیا” بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

FOLLOW US