Tuesday January 21, 2025

نجی کالج کی تقریب میں لڑکیوں کا رقص، پاکستانیوں کو غصہ چڑھا دیا لیکن اصل معاملہ کیا ہے؟

بہاولپور : جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل حاصلپور کے نجی کالج کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو غصہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالج کی تقریب میں “لڑکیاں” ڈانس کر رہی ہیں اور طالب علم ان پر نوٹ نچھاور کر رہے ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور صارفین کالج انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کالج کی تقریب میں ڈانس کرنے والی لڑکیاں نہیں تھیں بلکہ لڑکوں نے لڑکیوں کا روپ دھارا ہوا تھا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر غیر اخلاقی مواد پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

News Source: DailyPakistan

جاتی امراء والوں کے پاس گلوکاری کی صلاحیت ہے ، لانگ مارچ پر کون جائے گا”؟، شیخ رشید نے طنز کے تیرچلا دیے

خواتین پرتشدد، مزید نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

غیرملکی شہری کے قتل کا معاملہ، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا متاثرہ فیملی کیلئے ایک لاکھ ڈالر، ہرمہینے تنخواہ باقاعدگی سے بھجوانے کا فیصلہ

FOLLOW US