Tuesday January 21, 2025

غیرملکی شہری کے قتل کا معاملہ، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا متاثرہ فیملی کیلئے ایک لاکھ ڈالر، ہرمہینے تنخواہ باقاعدگی سے بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پیغام بھجوایا ہے کہ وہ پریانتھا کمارا کی فیملی کے لیے ایک لاکھ ڈالر اکٹھا کرچکے ہیں اور مقتول کو ماہانہ ملنے والی تنخواہ معمول کے مطابق ان کی فیملی کو بھجوائی جاتی رہے گی ۔ یہ اعلان انہوں نے پریانتھا کمار کی یاد میں وزیراعظم آفس میں ہونیوالی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب کے دوران سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، افسوس ناک واقعے کے بعد ہمیں ملک عدنان کو دیکھ کرخوشی ہوئی کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال کر کسی کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے بھی ہمارے پاکستانی ہیں۔

آئندہ کسی نے دین کا نام استعمال کر کے اشتعال انگیزی کی تو ۔۔۔ وزیر اعظم نے سخت فیصلہ کرلیا

ان کاکہناتھاکہ ملک عدنان کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتےہیں،، نبی ﷺپوری دنیا کیلئےرحمت اللعالمین ﷺبن کرآئے، ان لوگوں کوعلم نہیں نبی ﷺکاپیغام تلوارکےذریعےنہیں پھیلا، نبی ﷺنےاپنےاخلاق اورکردارسےلوگوں کومتاثرکیا، جانوروں کےمعاشرےمیں کمزورکی کوئی جگہ نہیں ہوتی،جب تک میں زندہ ہوں ، آئندہ ایسے نہیں ہونے دیں گے۔ تقریب میں وفاقی وزرافوادچودھری، غلام سرورخان، حماداظہر، عمر ایوب، شیریں مزاری اور علی محمد خان، معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی اورعثمان ڈار، سری لنکن شہری کوہجوم سےبچانےکی کوشش کرنیوالےملک عدنان، سری لنکن ہائی کمشنربھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ڈھاکا ٹیسٹ: ساجد خان نے بنگلادیشی بلے بازوں کو چکرا دیا، 6 وکٹیں لے اڑے

کترینہ کیف کی شادی میں رنبیر کپور کے داخلے اور ان کے گانوں پر پابندی عائد، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

FOLLOW US