Sunday May 19, 2024

میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار لیکن شاہین شاہ آفریدی کی گراونڈ سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر ہر کوئی داد دینے لگا

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے لیکن اس دوران کھیل کے میدان سے نہایت دلچسپ ویڈیو سامنے آ رہی ہیں جیسا کہ شکیب الحسن کی سلائیڈ کرتے ہوئے اور اب شاہین شاہ آفریدی کی فٹبال کے ساتھ مستیاں کرتے ہوئے ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر پر قومی ٹیم کے باولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ فٹبال کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔شاہین شاہ آ فریدی نے جو وردی پہن رکھی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے یہ پریکٹس سیشن کے دوران ریکارڈ کی گئی ہے ، شاہین شاہ آفریدی فٹبال کو کسی ماہر فٹبالر کی طرح پاؤں اور ٹانگوں کی مدد سے بغیر نیچے گرائے اچھال رہے ہیں اور کبھی اسے سینے اور کبھی سر سے ٹکراتے ہیں ۔

تحقیقاتی اداروں نے سری لنکن منیجر کا مکان سیل کر دیا پریانتھا خوش اخلاق شخص تھا، کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا

سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری کی میت روانگی کیلئے ایئر پورٹ پہنچا دی گئی

میرے دادی دادا کو مسلمان خاندان نے 2 مہینے تک گھر میں چھپائے رکھا کیونکہ

FOLLOW US