Friday May 17, 2024

وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

وہاڑی : وہاڑی میں سخت سکیورٹی والے علاقے سے نامعلوم چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی۔ پولیس کاکہناہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

پرویز خٹک نے سیالکوٹ واقعہ کی ایسی انوکھی منطق پیش کردی کہ وزیراعظم عمران خان بھی غصے میں آ جائیں

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔اسی طرح کا ایک واقعہ بہاولپور میں بھی پیش آیا تھا، جب اولمپئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے اور مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئی تھی۔اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ بعدازاں بہاولپور پولیس نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے نازیبا حرکت کرنے، ہاکی اور بال چوری کرنے والا ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ۔

’سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی پر لٹکائیں گے ‘ شہباز گل کا بڑا دعو یٰ سامنے آگیا

وزیر اعظم کا سری لنکن منیجر کو بچانے کیلئے خود مار کھانے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

FOLLOW US