اسلام آباد : ملک میں عالمی معیار کا یورو 5 پٹرول متعارف کروانے کی سفارش، عالمی معیار کے پٹرول کی امپورٹ شروع ہونے تک مقامی آئل ریفائنریز کو یورو 5 کے معیار کا پٹرول تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فضائی آلودگی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا گیا، وزیراعظم نے بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو ایکشن پلان رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ الیکٹرک و ہیکلزپالیسی پر عملدرآمد کرانے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستان میں یوروفائیو پٹرول درآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
وحشیوں کے ہجوم میں اکلوتا انسان سری لنکن منیجر کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے جدید طریقہ اپنایا جائےگا، موٹرسائیکل رکشہ کو الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں مارچ سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ وزیراعظم نے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے ایکشن پلان پر ایک ماہ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، یوروفائیو کی درآمد تک مقامی آئل ریفائنریز یورو 5 کے معیار کا پٹرول تیار کریں۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو کے لئے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچنے والے پولیو ورکرز قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے، ہم سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کیا جائے۔
بابر اعظم نے رواں سال بیٹنگ ریکارڈز میں تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا