Sunday May 5, 2024

اومی کرون کا خطرہ، ویمن کرکٹ ٹیم زمبابوے سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی

اومیکرون کا پھیلاؤ، پاکستان کرکٹ ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئی۔ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر ویمن کرکٹ ٹیم کو تین روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کےلیے زمبابوے گئی تھی جو اومی کرون وائرس کے خطرے کے پیش کوالیفائر ختم ہونے کےباعث وطن واپس پہنچ گئی۔ویمنز کرکٹرز آج زمبابوے سے براستہ عمان وطن پہنچی ہے، اب ٹیم کو تین روز کے لیے قرنطینہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث ختم کیا گیا جو کہ میزبان ملک زمبابوے اورجنوبی افریقا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس؛ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں 5 ارب 24 کروڑ روپے تک کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان کے ایسے کھلاڑی کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ طے پاگیا جس کا آپ نے نام بھی نہ سنا ہوگا

”مجھے شراب پسند ہے اور اس کا کلر بہت اچھا لگتا ہے،اگر شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا، اب میں جنت میں جاکر بہت زیادہ شراب پیئوں گا،اس وقت تو میں ایپل جوس پی رہا ہوں‘‘ رانا شمیم کے بیٹے کی دلچسپ گفتگو

FOLLOW US