Monday January 20, 2025

10سال سے ٹیم سرِ عام خفیہ کیمروں کے ذریعے معاشرتی برائیاں بے نقاب کر رہی ہے مگر یہ ویڈیو۔ اقرار الحسن نےنلیگ کی لیک ہونے والی ویڈیو کی حقیقت

لاہور : لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بارے میں ایک ویڈیو صبح سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس پر مختلف قسم کے لوگوں نے تبصرہ کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز لیگ کے ایک آفس میں ایک ایک کر کے مرد اور خاتون کمرے میں آتے ہیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف دیتے ہیں کہ وہ نواز لیگ کو ووٹ دینگے اس کے بدلے انہیں 2000 روپے دیتے ہیں۔اس ویڈیو پر اے آر وائے نیوز کے مشہور اینکر پرسن اور پرگروام سرعام کے بانی و ہوسٹ اقرار الحسن نے اپنا مؤقف دے کر پوری کہانی کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کہ کیا کہ دس برس سے ٹیم سر عام خفیہ کیمروں کے ذریعے معاشرتی برائیاں بے نقاب کر رہی ہے۔ خفیہکیمروں، ریکارڈنگ والے کرداروں اور خفیہ ریکارڈنگ کے زاویوں کی سائنس سے اچھی طرح واقفیت کی بنیاد پر ان کی رائے ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں جس میں یقنی بنایا گیا ہے کہ کسی کا چہرہ نظر نا آئے۔ان کا کہنا تھا لوگ اپنے ارد گرد دیکھیں کتنے فیصد لوگ ماسک لگا رہے ہیں جو ان دو کرداروں نے ماسک لگا رکھا ہے ؟جبکہ دوسرا اعتراض یہ ہے کہ اتنا سامنے مُوو ایبل خفیہ کیمرہ کون رکھتا ہے ؟

خان صاحب قوم پر رحم کھائیں۔۔ اب تو گھر جائیں ۔پچھلی حکومتوں کا رونا ختم کریں ۔ ادکارہ مشی خان حکومت پر برہم

پھر اتنے سارے پوسٹر لگا کر ووٹ کون خریدتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ووٹ بکتے نہیں لیکن اس ویڈیو کی حد تک سب فیک معلوم ہوتا ہے ، باقی واللہ اعلم۔۔تجزیہ نگاروں کے مطابق، اقرار صاحب کی طرف سے لگائے گئے اعتراض کوئی خاص حیثیت نہیں رکھتے۔ ماسک آجکل لاہورکے زیادہ تر لوگ استعمال کر رہے ہیں اس لئے یہ سوال کوئی خاص حیثیت نہیں رکھتا۔جہاں تک پوسٹر کا سوال ہے تو ہر جگہ پوسٹر لگنا نواز لیگ کے دفتر میں ایک عام بات ہے اس میں کوئی شک والی بات نہیں ہے۔جہاں تک مُؤوایبل کیمرے کا سوال ہے تو یہ بات ان کی ممکن ہے لیکن بظاہر کیمرا اتنا مُوو ہوتا دیکھائی نہیں دیتا جو ہم یہ کہہ سکے کہ یہ کیمرہ مُووایبل ہیں۔تاہم ابھی تک نواز لیگ کی قیادت سے اس ویڈیو کی تصدیق اور تردید سامنے نہیں آئی اور نا اس کے بارے میں کوئی بیان سامنے آیا ہے۔لیکن بات وہی ہے کہ اس ملک میں سب بکتا ہے یا تو پھر نواز لیگ نے یہ حرکت ہے مگر نقصان تو عوام کا ہی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ، شاہین آفریدی ٹاپ 5 بائولرز کی فہرست میں شامل

پاکستان میں پٹرول کی قیمت برقرار لیکن بھارت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کر د ی گئی؟ جانئے

FOLLOW US