Monday January 20, 2025

خان صاحب قوم پر رحم کھائیں۔۔ اب تو گھر جائیں ۔پچھلی حکومتوں کا رونا ختم کریں ۔ ادکارہ مشی خان حکومت پر برہم

اسلام آباد: اداکارہ مشی خان نے گزشتہ روز کراچی کے نجی شاپنگ مال میں شہری کی خودکشی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔مشی خان نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے خودکشی کرنے والے شخص کی ویڈیو دیکھی جس کے بعد سے صدمے کی کیفیت سے دوچار ہوں، میری طبیعت یہ واقعات دیکھ کر عجیب ہورہی ہے کہ واقعی یہ سب ہورہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ دنوں قبل ایک صحافی نے نوکری سے نکالے جانے پر مہنگائی کے باعث اپنی جان دے دی تھی۔مشی نے حکومتی اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’خدارا ہم سب کی حکومت سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی عام اشیاء کو سستا کریں، لوگ جان سے جارہے ہیں اور آپ لوگ پچھلی حکومتوں کا رونا رورہے ہیں، بس کردیں، اس قوم پر رحم کھائیں، لوگ خودکشی کررہے ہیں، قوم کا دل رکھیں جو اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں‘۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بے روزگاری سے تنگ کراچی کے 29 سالہ ذوہیر نے معروف شاپنگ مال کے اندر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی تھی۔

ساری خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں، کترینہ کیف کی شادی سے عین قبل بُری خبر آگئی

ٹیسٹ رینکنگ، شاہین آفریدی ٹاپ 5 بائولرز کی فہرست میں شامل

پاکستان میں پٹرول کی قیمت برقرار لیکن بھارت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کر د ی گئی؟ جانئے

FOLLOW US