Tuesday January 21, 2025

آج نسلہ ٹاؤر کے این او سی کو نہیں مانا گیا تو کل نکاح نامہ بھی نہیں مانا جائے گا ، فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج نسلہ ٹاؤر کے این او سی کو نہیں مانا گیا تو کل نکاح نامہ بھی نہیں مانا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این او سیز سرکاری اداروں کی دستاویزات ہوتے ہیں، تمام اداروں کے اجازت نامے لے کر یہ عمارت بنائی گئی ، اب نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کر رہا ہے اور یہ جن اداروں نے نسلہ ٹاور بنانے کے لیے این او سی دیا ان کی ساکھ پر سوال ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ شہر 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، پہلے گجر نالے اور محمودآباد نالوں کے اطراف بنے گھر مسمار کرکے لوگوں کو بے گھر کیا گیا ، کچھ لوگوں کی عمارتوں کو ریگولرائز کر دیا جاتا ہے جبکہ کچھ کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ، ملک میں دو آئین اور دو قانون نہیں ہو سکتے۔

“تین مزید ویڈیوز تیار، کیپٹن (ر) صفدر کی اپنی بھی بنی ہوئی ہیں” عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کی جانے والی رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرکے احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے اور غیر متعلقہ افراد کی جانب سے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی کیوں کہ نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے،یہ پابندی نسلہ ٹاور مکمل طور پر مسمار ہونے تک نافذ العمل رہے گی۔

میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا ، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے۔ امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو

خیال رہے کہ شہر قائد میں نسلہ ٹاور کے باہر مکین سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کو طلب کر لیا گیا ، مظاہرین کے شدید احتجاج کے باعث نسلہ ٹاور کی طرف جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی جب کہ پولیس اور مظاہرین بھی آمنے سامنے آ گئے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عمارت کو گرانے سے قبل معاوضہ طے کیا جائے اور معاوضے کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی بتایا جائے ، مظاہرین کے احتجاج میں مزید شدت آنے کی وجہ سے رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا۔

این اے 133 ضمنی الیکشن ، مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US