Tuesday January 21, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون! ن لیگی رہنما سوئمننگ پول میں گر کر انتقال کر گئے

فیروز والا : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں مسلم لیگ ن کے یونین کونسل چیئرمین ملک ظہیر سوئمنگ پول میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملک ظہیر کے بھائی کی دعوتِ ولیمہ کے دوران پیش آیا جس کے باعث خوشیوں والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ ملک ظہیر کے چھوٹے بھائی کی دعوتِ ولیمہ ایک فارم ہاؤس پر جاری تھی جہاں سوئمنگ پول بھی بنا ہوا تھا اور یہ خالی تھا۔ملک ظہیر سوئمنگ پول کے اوپر بنے ہوئے پل سے گزرتے ہوئے فون سن رہے تھے کہ ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں سر کے بل جا گرے جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے۔ ولیمہ میں شریک لوگوں نے ملک ظہیر کو فوری طور پر سوئمنگ پول سے نکال لیا اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکے تھے۔

گاڑیوں کےشائقین افراد کیلئے بری خبر،کون کون سی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے اضافہ کردیاگیا؟جانیے

“تین مزید ویڈیوز تیار، کیپٹن (ر) صفدر کی اپنی بھی بنی ہوئی ہیں” عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

کورونا وائرس کی نئی قسم 15 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہے،وائرس پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو کر پھیپھڑوں کو مکمل طور پر ختم کردیتا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم

FOLLOW US