Tuesday January 21, 2025

ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہی، ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا ،گزشتہ حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے آج پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ دیانتدار وزیراعظم کی بدولت پاکستا ن ترقی کر رہا ہے، ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہی، ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا ،گزشتہ حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے آج پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے،عمران خان جھکا نہیں نہ ڈرا ہے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کے ساتھ کوئی وڑن نہیں یہ جتنی مرضی سازش کرلیں ان کو این آر او نہیں دینگے،دنیابھرمیں پاکستا ن کے سبز پارسپورٹ کو عزت مل رہی ہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نوازاور اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے ایم این اے علی نواز اعوان بھی موجود تھے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان آنے میں 2 ماہ کا وقت لگے گا

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کے مسئلے پر بھی کام جاری ہے اور بہت جلد اسلام آباد میں پانی کامسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 100 نئے ٹیوب ویل لگ رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے لیے 100 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا۔یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے ،دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے۔اپوزیشن کے پاس کوئی وڑن نہیں ہے دو خاندانوں نے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ آئندہ سال مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ ہماری کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک ترقی کر رہا ہے۔ ایم این اے علی نواز اعوان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔ آج ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کر رہی ہے۔ دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے صحت کارڈ سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ ہی مستفید ہو ں گے۔

ٹک ٹاک سٹار اور جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے ” ٹپ ٹپ برسا پانی” گانے پر ڈانس کے دوران موقع پر کھڑے شخص کو تھپڑ جڑ دیا

ٹی 10لیگ کے میچ کے دوران امپائر علیم ڈار کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آگیا

FOLLOW US