Tuesday January 21, 2025

ٹی 10لیگ کے میچ کے دوران امپائر علیم ڈار کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آگیا

ابوظہبی : ابو ظہبی میں کھیلے جارہے ٹی 10 لیگ (Abu Dhabi T10) کے ایک میچ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار (Aleem Dar) کے ساتھ ایک خوفناک حادثہ ہوگیا ہے ۔ حالانکہ اس حادثے میں انہیں زیادہ کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ دراصل چنئی بریوس اور ناردن واریئرس کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں ان کے سر پر تیز رفتار سے آتی گیند لگ گئی ۔اس میچ میں ناردن کے بلے باز کینار لوئس اور معین علی (Moeen Ali) دونوں نے 19 گیندوں پر 49 رن بنائے ۔ ناردن نے مقررہ اوورس میں 152 رن بنائے ۔ جواب میں چنئی 133 رن ہی بناسکی اور 19 رن سے مقابلہ گنوا دیا ۔ کینار پلیئر آف دی میچ رہے ۔ اس مقابلے میں چوکے چھکے کی بارش ہوئی ۔مقابلہ میں گیند بازوں کی کافی دھنائی ہوئی ، مگر اس میچ کا سب سے ڈراونا لمحہ امپائر کا زخمی ہونا رہا ۔

تحریک انصاف کے جلسے میں ایک شخص نے سٹیج پر لگے مائیک پر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگ لیا

سر پر گیند لگنے کی وجہ سے علیم ڈار زخمی ہوگئے تھے ۔ دراصل پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے فیلڈر کو پاس کرانے کے ارادے سے گیند پھینکی ۔ اسی درمیان گیند امپائر کے سر پر لگ گئی ۔حالانکہ 53 سال کے علیم ڈار اس وقت بچنے کیلئے بھاگ رہے تھے اور اسی وجہ سے گیند ان کے سر پر پچھلے حصے میں لگی ، مگر کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا ۔ گیند باونس ہونے کے بعد انہیں لگی ۔ باونس ہونے سے گیند کی رفتار دھیمی ہوگئی تھی۔ حالانکہ پھر بھی وہ درد میں کچھ دیر نظر آئے تھے ۔ ناردن واریئرس کے فیزیو نے ان کی جانچ کی ۔

عمران خان نے اپنی 32 سال پرانی تصویر پوسٹ کردی، یہ تصویر کس موقع پر بنی؟ آپ بھی جانیے

FOLLOW US