Wednesday January 22, 2025

ہاں میں گھر داماد ہوں۔ کیپٹن (ر) صفدر کا اعتراف لوگ مجھ سے جلتے ہیں ۔ کیپٹن (ر) صفدر

لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے گھر داماد ہونے کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں گھر داماد ہوں اور لوگ مجھ سے جلتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے اس لیے جلتے ہیں کہ وہ گھر داماد کیوں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں شریف نے مجھے رائیونڈ میں گھر بنا کر دیا، گاڑی دی، میرا جیب خرچ بھی ان کی طرف سے آتا رہا ہے۔ میں تو ہوں ہی گھر جمائی ، میاں شریف کو اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق کیپٹن (ر) صفدر سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔

“امریکی ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا اور ” مشیر خزانہ شوکت ترین کا تہلکہ خیز دعویٰ

تاہم یہ تو فیملی سیکرٹ ہے کہ نوازشریف کب وطن واپس آئیں گے۔نوازشریف جب وطن واپس آئیں گے تو چار پانچ لاکھ لوگ لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ کیپٹن (ر) صفدرنے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں، جس میں دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بہت جلد ایک سینما سکوپ فلم آنے والی ہے جو بڑی سکرین پر چلے گی، بڑا مزا آئے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر کون ہے؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر ایک عام پاکستانی ہے، یہ وہ پاکستانی جو قائداعظم کو بتاتا ہے کہ پاکستان کمزور اور دو لخت ہو گیا

پی ایس ایل اجلاس، رمیز راجہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کے درمیان تلخ کلامی ، چیئر مین پی سی بی بھڑک اٹھے

نہ انضمام نہ یوسف، عابد علی تیز ترین 1ہزارٹیسٹ رنز مکمل کرنیوالے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے

FOLLOW US