Monday November 25, 2024

پی ایس ایل اجلاس، رمیز راجہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کے درمیان تلخ کلامی ، چیئر مین پی سی بی بھڑک اٹھے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان پر دوران اجلاس غصہ ہوگئے۔ سما نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز مالکان کے درمیان اجلاس کے دوران غصے میں آگئے، رمیز راجا نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا گھر ہے آپ لوگ گھس بیٹھیے ہو، آپ لوگوں نے اپنی جاگیر سمجھی ہوئی ہے، آپ لوگوں نے ہمارے گھر(پی ایس ایل) میں گھس کر کھڑکی دروازے سب توڑ ڈالے ہیں۔ اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر غصے میں آگئے اور انہوں نے چیئررمین پی سی بی کو بھرپور جواب دیئے۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ایس ایل ہماری وجہ سے ہے، ہم انویسٹر ہیں، ہماری وجہ سے پی ایس ایل کے 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں، ہم اس میں پیسے لگاتے ہیں۔آپ کہتے ہیں ہم گھس بیٹھیے ہیں، پی ایس ایل ہمارا ہی گھر ہے۔

نہ انضمام نہ یوسف، عابد علی تیز ترین 1ہزارٹیسٹ رنز مکمل کرنیوالے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے

چیئرمین پی سی بی نے فرنچائزز کو ہدایت کی کہ پلیئرز کیپ کو بڑھا کر 1.2 ملین ڈالر یعنی (12 لاکھ ڈالر) تک بڑھائی جائے۔ فرنچائز مالکان نے مزید کہا کہ ہمیں نقصان ہوگا، بےشک سیلری کیپ بڑھائیں لیکن بڑے کھلاڑی آئیں تو ہم زیادہ پیسے دینے کو بھی تیار ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی گئی تو رمیز راجا 9.5 لاکھ ڈالر سیلری کیپ پر راضی ہوگئے۔دوسری جانب فرنچائزز اجلاس میں رمیز راجا نے پی ایس ایل کے ہیڈ آف پلئیر ایکوزیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان سے بھی سوال کیا کہ میکس ویل پی ایس ایل میں کیوں نہیں آتا؟جس پر انہیں جواب ملا سر میکس ویل سمیت متعدد کرکٹرز کو بلا یا لیکن وہ نہیں آتے ۔

قومی شناختی کارڈ کا نمبر 13 ہندسوں کی بجائے 4 ہندسوں کا کرنے کا فیصلہ ساتھ ہی ساتھ پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حوالے سے ایسی بڑی خوشخبری

آڈیو لیک کا معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرلیا

FOLLOW US