اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے من پسند صحافیوں اور چینلز کو 10 ارب روپے بانٹنے کی انکوائری کریں گے، وزارت اطلاعات کی انکوائری رپورٹ صحافیوں کے سامنے رکھیں گے، پرائیویٹ شخص نے عوام کے پیسے کو کیسے استعمال کیا، سارا کام مریم نواز خود کر رہی تھیں، پرویز رشید کٹھ پتلی تھے۔ انہوں نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سیل میں پہلے 15 لوگ ممبران ہیں، پھر اس کو 20 ارب مختص کیے گئے، اس کو بڑھا کر 38 کر دیا گیا، اس میڈیا سیل کو تمام اختیارات دیے گئے کہ تمام میڈیا مہم وہ چلائے گا، یہ میڈیا سیل بدنام زمانہ تھا، صحافیوں کو منظم طریقے سے خرید کر پیسے بانٹے گئے اور مخالف گروپ کے صحافیوں کو سزائیں دی گئیں، مریم نواز جو پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی، ن لیگ دور میں میڈیا سیل کے ذریعے 9ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار902 روپے کی فنڈنگ کی گئی،
پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی
میں یہاں چینلز کے نام نہیں لیتا پھر چینلز ناراض ہوجاتے ہیں،یہ پیسے صرف اسلام آباد کی حد تک تھا،پنجاب کے اشتہارات کو بھی یہی میڈیا سیل کنٹرول کرتا تھا، مریم نواز کا اعتراف غیرقانونی ہے، یہ کیس ایف آئی اے کے ماتحت بنتا ہے وہ نااہل تو 62، 63 کے تحت پہلے ہی ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کیلئے آنکھیں کھولنے کیلئے یہ بہت بڑا انکشاف ہے۔ ہماری حکومت کو اشتہارات سے متعلق بڑے مسائل کا سامنا ہے، اشتہارات سے متعلق سپریم کورٹ کا نوٹس ہے، ہم سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہی چلتے ہیں۔وزارت اطلاعات میں اس معاملے پر انکوائری کریں گے، انکوائری رپورٹ صحافیوں کے سامنے رکھیں گے۔مریم نواز نے جن چینلز کو اشتہارات دیے ان کے نام نہیں لیے جن کو سزائیں نہیں دیں ان کے نام بھی لیے ہیں۔ اگر سارا کام مریم نواز کررہی تھیں تو پھر پرویز رشید تو پپٹ اور کٹھ پتلی تھے۔ وفاقی وزیرتوانائی حما د اظہر نے کہا کہ مہنگائی کا رونا رونے والوں نے اعتراف کیا کہ اربوں روپے میڈیا کو ٹارگٹ اور خریدنے کیلئے خرچ کیئے، ظاہر ہے اس کا حساب ہوگا، مریم نواز نے اعتراف کیا کہ میڈیا سیل کو وہ چلا رہی تھیں، وزارت اطلاعات تمام صوبوں سے بھی حساب منگوایا گیا ہے، تاکہ انکوائری کی جاسکے کہ وہ کون سا میڈیا، چینلز یا ٹاک شوز پروگرام تھے جن کو پیسے دیے گئے اور خبروں کو دبایا گیا۔ کیا یہی وجہ ہے کہ کچھ میڈیا پروگرام آج بھی مریم نواز کو بے تابی سے یاد کرتے ہیں، ان پروگراموں میں حکومتی بحران ہی ختم نہیں ہوتے۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ایوارڈ کیوں ملا شیخ رشید نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
کاروں کی کمپنی ایم جی تین دن بعد پاکستان میں کیا کرنے جا رہی ہے؟ پاکستانیوں کو تجسس میں مبتلا کردیا