Monday January 20, 2025

عوام کیلئے پریشان کن خبر، بجلی اتنی زیادہ مہنگی کرنے کی درخواست آ گئی کہ سن کر شہریوں کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد: مہنگائی سے ستائے عوام کا دکھ کم ہونے کو ہی نہیں آر ہاہے ، ہر روز کچھ نہ کچھ مہنگا ہونے کے باعث مشکلات بڑھتی چلی جارہی ہے تاہم اب شہریوں کا بجلی مزید مہنگی کر کے ایک اور امتحان لیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی۔ یہ درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ نیپرا 30 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔ سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبر میں ک±ل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور 10ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ادھر کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔

اسلام دشمن بھارتی صحافی کو دبئی مدعو کرنے پر اماراتی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں

“نواز شریف اور بیٹی کو سزا دینی ہے” سابق چیف جسٹس سے منسوب مبینہ آڈیو ، ثاقب نثار کا موقف بھی آگیا

شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف نہیں کھیلیں گے ، سکواڈ چھوڑ کر کہاں چلے گئے ؟ جانئے

FOLLOW US