Sunday November 24, 2024

“نواز شریف اور بیٹی کو سزا دینی ہے” سابق چیف جسٹس سے منسوب مبینہ آڈیو ، ثاقب نثار کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد : صحافی احمد نورانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو سزا دینے کیلئے کی گئی کال کی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اس آڈیو میں آواز ان کی نہیں ہے، یہ ان کے خلاف گھڑی گئی آڈیو ہے۔ سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو ریکارڈنگ میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے “ہمارے پاس ججمنٹ ادارے دیتے ہیں،اس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہےاور کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے، بنتا ہے نہیں، اب کرنا پڑے گا، بیٹی کو بھی نہیں۔”
مبینہ آڈیو کال میں دوسری طرف موجود شخص نے کہا “لیکن میرے خیال میں بیٹی کو سزا دینی بنتی نہیں ہے۔” اس پر مبینہ طور پر ثاقب نثار کا کہنا تھا “آپ بالکل جائز ہیں ، میں نے اپنے دوستوں سے یہی کہا کہ جی اس پر کچھ کیا جائے اور میرے دوستوں نے اتفاق نہیں کیا ۔ عدلیہ کی آزادی بھی نہیں رہے گی، تو چلیں۔”

شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف نہیں کھیلیں گے ، سکواڈ چھوڑ کر کہاں چلے گئے ؟ جانئے

صحافی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس آڈیو ریکارڈنگ کا فرانزک امریکہ سے کروایا ہے جس کی رپورٹ میں واضح ہوا کہ اس کال میں کوئی ایڈیٹنگ موجود نہیں ہے۔ احمد نورانی کے مطابق انہوں نے سابق چیف جسٹس سے بات کی تو انہوں نے کہا ” میں نے کبھی بھی احتساب عدالت کے کسی جج کو نوازشریف کو سزا دینے سے متعلق حکم نہیں دیا۔ فوج یا آئی ایس آئی میں سے کسی نے کبھی اس حوالے سے مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا، میرا میاں نواز شریف سے کوئی بغض نہیں ہے تو میں ایسا کیوں کروں گا؟

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کب اور کہاں منعقد ہو گی ؟تفصیلات جانئے

نواز شریف دھاندلی سے آتے ہیں، پیپلزپارٹی والے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں،فرخ حبیب

FOLLOW US