Tuesday January 21, 2025

فواد چوہدری نے فنڈنگ کے الزامات سامنے آنے پر فافن کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک(فافن) کے سابق سربراہ کی جانب سے تنظیم پر فنڈنگ کے الزامات پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے مقامی ہوٹل میں حکومت مخالف کانفرنس کی فنڈنگ اور ورکنگ کو لے کر سنگین الزامات عائد کئے ہیں، میں نے اکنامک افیئرز ڈویژن اور وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ ان الزامات پر تحقیقات کریں اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے’۔ واضح رہے کہ فافن کی جانب سے چند روز قبل سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس پر متعدد صحافیوں کی جانب سے بھی فنڈنگ اور پیسے ہڑپ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کی کمی ہوگئی

’نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنا اوربڑابھائی کہنا مہنگا پڑ گیا‘

پاکستان اور اسلام دشمنی ۔ اکشے کمار نے تمام حدیں پار کردیں ۔ پاکستانی اداکارائیں اکشے پر برس پڑیں ۔

FOLLOW US