Tuesday January 21, 2025

ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کی کمی ہوگئی

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ترجمان نے مزمل اسلم نے کہاہے کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں نے سٹیٹ بینک کواپنے مقاصدکیلئے استعمال کیا، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہفتہ کواپنے بیان میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے نکات کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک کو اپنا زیر اثر لا کر سیا سی جماعتیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہے۔
انہوں نے کہاکہ غریب آدمی کا نام لے لے کر تمام قرضے خود لے جاتے تھے۔ ڈار صاحب یہ بتائیں کہ ماضی میں کتنے غریبوں کو مکان، کاروبار اور زراعت کے لئے قرض دلائیاور ان کو گورنرسٹیٹ بینک کو اپنے زیر اثر کیوں رکھا تھا۔ ترجمان نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت 40 روپے فی کلو سے کم ہوئی ، آئندہ ہفتے سے ٹماٹر کی قیمت بھی نیچے آئے گی ۔

’نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنا اوربڑابھائی کہنا مہنگا پڑ گیا‘

گزشتہ سال کی نسبت پیاز، ٹماٹر، آلو، دال اور چینی کی قیمتیں نیچے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب مسئلہ کھانے کا تیل، پٹرول ہے اور درآمدی اشیا کی قیمتوں کا ہے جس کیلئے حکومت بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔ ساتھ ساتھ حکومت زخیرہ اندوزوں پر بھی سختی کر رہی ہے۔ حکومت کے اقدامات سے سیمنٹ اور سٹیل کی قیمتوں میں بھی کمی آئے۔ ترجمان نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور نتیجہ جلد سامنے آئے گا۔

پاکستان اور اسلام دشمنی ۔ اکشے کمار نے تمام حدیں پار کردیں ۔ پاکستانی اداکارائیں اکشے پر برس پڑیں ۔

’جن لوگوں نے عمران خان کو مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں‘مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

FOLLOW US